بھارت کی سی ٹیم بھی پاکستان کو ہرا سکتی ہے ، سابق بھارتی کرکٹر کا دعویٰ

مجھے نہیں لگتا پاکستان اس ٹیم کے ساتھ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کو ہراسکتا ہے : ایس سری سانتھ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 اکتوبر 2023 12:27

بھارت کی سی ٹیم بھی پاکستان کو ہرا سکتی ہے ، سابق بھارتی کرکٹر کا دعویٰ
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اکتوبر 2023ء ) آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد سابق فاسٹ بولر ایس سری سانتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی سی ٹیم بھی میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو دھول چٹا سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی فاسٹ بولر ایس سری سانتھ نے کہا کہ ’’پاکستانی ٹیم بھارت کیخلاف اتنے بڑے سٹیڈیم میں کھیلنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتی، ہم نے انہیں ایک موقع دیا لیکن اگر آپ اتنا خراب کھیلتے ہیں تو آپ کو دوبارہ ایسے مواقع نہیں ملیں گے‘‘۔

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بیان دیا تھا کہ پاکستان کم بیک کرکے ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے گا، ان کے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سری سانتھ نے کہا کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان اپنی ٹیم کو دیکھتے ہوئے کبھی بھی آئی سی سی ٹرافی یا کسی اور ایونٹ میں بھارت کو ہرا سکتا ہے‘‘۔

(جاری ہے)

سری ساتھ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہندوستان کی سی ٹیم بھی پاکستان کی موجودہ پلئینگ الیون کو شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔                                                                                                                                                                                                
وقت اشاعت : 18/10/2023 - 12:27:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :