نیدرلینڈ کی شکست کے بعد افغانستان بھی سیمی فائنل کیلئے مضبوط امیدوار بن گیا

لکھنؤ میں افغان بلے بازوں نے ڈچ ٹیم کی جانب سے دیا گیا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 نومبر 2023 20:15

نیدرلینڈ کی شکست کے بعد افغانستان بھی سیمی فائنل کیلئے مضبوط امیدوار بن گیا
لکھنو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 نومبر 2023ء ) نیدرلینڈ کی شکست کے بعد افغانستان بھی سیمی فائنل کیلئے مضبوط امیدوار بن گیا، لکھنؤ میں افغان بلے بازوں نے ڈچ ٹیم کی جانب سے دیا گیا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں چوتھی فتح حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان بڑی چھلانگ لگانے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر تنزلی ہو گئی۔

نیدرلینڈ کیخلاف فتح کی وجہ سے افغانستان کے پوائنٹس کی تعداد 8 ہو گئی، تاہم افغانستان نیٹ رن ریٹ اب بھی پاکستان کے نیٹ رن ریٹ سے کم ہے۔ افغانستان صرف زیادہ پوائنٹس ہونے کی وجہ سے پوائنٹ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ گیا، جبکہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر چلا گیا۔

(جاری ہے)

نیدرلینڈ کی شکست کے بعد افغانستان بھی سیمی فائنل کیلئے مضبوط امیدوار بن گیا ہے، لکھنؤ میں افغان بلے بازوں نے ڈچ ٹیم کی جانب سے دیا گیا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے اپنی ٹیم کو فائنل 4 میں پہنچانے کے امکانات مزید روشن کر دیے۔

افغان ٹیم نے نیدرلینڈز کا 180 رنز کا آسان ہدف 31.3اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا، رحمت شاہ اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں، محمد نبی کو 3 اہم وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ افغانستان کے مزید 2 میچز باقی ہیں، جن میں سے ایک بھی میچ میں فتح حاصل کرنے سے افغانستان کی پوزیشن مزید بہتر ہو جائے گی۔

لکھنو میں ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے افغانستان کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔ لکھنؤ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کے اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ویسلے بیریسی میچ کے پہلے اوورز میں ہی مجیب الرحمان کی پانچویں گیند پر ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے، رحمت اللہ عمر زئی نے میکس ڈوڈ کو 42 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ کردیا۔

کولن ایکرمین 35 گیندوں پر 29 رنز اور اسکاٹ ایڈورڈز صفر پر اور اس کے بعد آنے والے بیسڈی لیڈی 3 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 2 جبکہ مجیب الرحمان اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں نیدرلیںڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔

اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ کوشش ہوگی فتح سمیٹیں اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کریں۔ دوسری جانب دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، افغان ٹیم نے نوین الحق کی جگہ رحمت شاہ جبکہ نیدرلینڈز نے وکرم جیت سنگھ کی جگہ ویزلی براسی کو ٹیم میں شامل کیا۔
وقت اشاعت : 03/11/2023 - 20:15:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :