دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان، حارث رؤف کی سلیکشن خطرے سے دوچار

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی انجری کے باعث میر حمزہ اور خرم شہزاد سکواڈ میں شمولیت کے مضبوط ترین امیدوار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 نومبر 2023 13:27

دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان، حارث رؤف کی سلیکشن خطرے سے دوچار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 نومبر 2023ء ) دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کے سکواڈ سے متعلق چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کپتان شان مسعود اور ڈائریکٹر محمد حفیظ سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کو سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی جانب سے سکواڈ کی منظوری دیئے جانے کا انتظار ہے، قومی کرکٹ ٹیم میں ایک یا 2 تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے والے زیادہ تر کھلاڑی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ فاسٹ بالر نسیم شاہ کی انجری کے باعث میر حمزہ اور خرم شہزاد سکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ قائداعظم ٹرافی میں خرم شہزاد نے سب سے زیادہ 36 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ 32 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، آل راؤنڈر محمد نواز کی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ خطرے سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

محمد نواز نے آخری ٹیسٹ انگلینڈ کیخلاف کھیلا جبکہ دورہ سری لنکا میں وہ بینچ پر رہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشن کے مطابق ایک اضافی فاسٹ باؤلر سکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ حارث رؤف کی ورلڈکپ 2023ء میں ناقص کارکردگی کے باعث سلیکشن مشکل ہے، محمد حسنین اور احسان اللہ انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔                                                        
وقت اشاعت : 20/11/2023 - 13:27:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :