شادی کرو ورلڈ کپ جیتو ، گزشتہ 4 ورلڈ کپس اور 4 شادیوں کا حیران کن تعلق سامنے آگیا

آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے شادی کے بعد ورلڈ کپ جیتنے کی گزشتہ 12 سالوں کی روایت برقرار رکھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 نومبر 2023 13:56

شادی کرو ورلڈ کپ جیتو ، گزشتہ 4 ورلڈ کپس اور 4 شادیوں کا حیران کن تعلق سامنے آگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 نومبر 2023ء ) ورلڈ کپ میں اپنے پہلے 10 میچ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم ایک ہی ہار کے ساتھ سب کچھ ہار بیٹھی ۔ 11 آسٹریلین کھلاڑی 1 لاکھ تماشائیوں پر بھاری پڑ گئے۔ پوری بھارتی ٹیم نے فائنل میں اتنے چوکے چھکے نہیں لگائے جتنے اکیلے ٹریوس ہیڈ نے لگائے۔ ٹریوس ہیڈ نے 4 چھکے اور 14 چوکے لگائے، بھارت کی پوری ٹیم نے 13 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ کھیل میں اس سے اطمینان بخش کچھ نہیں کہ آپ 1 لاکھ سے زائد لوگوں کو خاموش کروا دیں۔ آسٹریلیا نے ایسا ہی کیا اور پورے ورلڈ کپ میں نا قابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے ساتھ ساتھ کروڑوں بھارتیوں کو اگلے عالمی کپ تک "خاموش" کرا دیا۔ اس ورلڈ کپ میں آسٹریلین ٹیم کی کامیابی کی خاص بات یہ ہے کہ کپتان پیٹ کمنز نے شادی کے بعد ورلڈ کپ جیتنے کی گزشتہ 12 سالوں کی روایت برقرار رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے 2002ء میں شادی کی اور ایک سال بعد 2003ء کا ورلڈ کپ جیتا ۔ سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے 2010ء میں شادی کی اور 2011ء کا ورلڈ کپ بھارت کیلئے جیتا ۔ سابق برطانوی کپتان این مورگن نے 2018ء میں شادی کی اور 2019ء کا ورلڈ کپ انگلینڈ کیلیے جیتا ۔ اب آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے 2022ء میں شادی کی اور 2023ء میں آسٹریلیا کیلئے ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔
وقت اشاعت : 20/11/2023 - 13:56:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :