فائنل میں شکست کا غم یا کچھ اور؟ آسٹریلوی کھلاڑی ٹریویس ہیڈ کو آئی پی ایل ڈرافٹ میں شامل نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 25 نومبر 2023 15:48

فائنل میں شکست کا غم یا کچھ اور؟ آسٹریلوی کھلاڑی ٹریویس ہیڈ کو آئی پی ایل ڈرافٹ میں شامل نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی
کینبرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2023ء ) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ڈرافٹ میں ٹریوس ہیڈ کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹریوس ہیڈ کو آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز کی ٹیم سکواڈ میں شامل کرنے کی خواہاں تھی تاہم ان کے شادی کے منصوبے اور بیچ سے ایونٹ چھوڑ جانے کے باعث مالکان نے لینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

رکی پونٹنگ نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ کی انڈین پریمئیر لیگ کے آغاز کے محض دو ہفتے بعد شادی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور بھارت کیخلاف آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔                                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 25/11/2023 - 15:48:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :