مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں جاری

جمعرات 7 دسمبر 2023 14:57

مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں جمعرات کو بھی جاری رہا مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اور سپورٹس ہائوس، رحمان آباد، راولپنڈی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں پچاس سے زائد بچے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو صحت مند سرگرمیاں اور بیڈمنٹن کی تربیت فراہم کرنے کے لئیگرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ہر سال سمر تربیتی کیمپ بھی لگایا جاتا ہے جس میں راولپنڈی ڈویڑن کے کھلاڑی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ یہ تربیتی کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ بیڈمنٹن تربیتی کیمپ میں حصہ لینے کے خواہشمند بچے اپنی اپنی رجسٹریشن وائٹس اپ 03155418925 پر کرواسکتے ہیں
وقت اشاعت : 07/12/2023 - 14:57:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :