نوجوت سنگھ سدھو کے بیٹے نے شادی کرلی

جمعہ 8 دسمبر 2023 21:52

نوجوت سنگھ سدھو کے بیٹے نے شادی کرلی
پٹیالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما، سابق کرکٹر اور شوبز شخصیت نوجوت سنگھ سدھو کے بیٹے کرن سدھو نے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ کے بیٹے کرن سدھو نے پٹیالا میں عنایت رندھاوا سے شادی کی جس کی تصاویر سابق کرکٹر نے اپنے آفیشل ایکس اکا ئو نٹ پر پوسٹ کیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن سدھو نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن کے لیے آف وائٹ شیروانی کا انتخاب کیا جبکہ اٴْن کی دلہنیا عنایت رندھاوا گلابی رنگ کے عروسی لباس میں دلکش لگ رہی تھیں۔

ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں نوجوت سنگھ سدھو اور اٴْن کی بہو عنایت کی پوری فیملی ساتھ نظر آئی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوت سنگھ سدھو اور اٴْن کے بیٹے کو شادی کے لیے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
وقت اشاعت : 08/12/2023 - 21:52:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :