بنگلہ دیشی اوپنر سومیا سرکار نے سچن ٹنڈولکر کا 15 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

151 گیندوں پر 169 رنز کی اننگ کیساتھ نیوزی لینڈ میں ایشین بیٹر کی جانب سے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ سکور بنانیکا اعزاز اپنے نام کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 دسمبر 2023 16:00

بنگلہ دیشی اوپنر سومیا سرکار نے سچن ٹنڈولکر کا 15 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 دسمبر 2023ء ) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین سومیا سرکار نے بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا 15 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں نیلسن میں دوسرے ون ڈے کے لئے مدمقابل تھیں جہاں مہمان ٹیم نے اوپنر سومیا سرکار کی شاندار اننگ کی بدولت میزبان ٹیم کو 292 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے سومیا کمار نے 22 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 151 گیندوں پر 169 رنز کی اننگ کھیلی۔

(جاری ہے)

سومیا کمار اپنی شاندار اننگ کی بدولت کسی دوسرے ملک میں جا کر اتنی بڑی اننگ کھیلنے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے جبکہ انہوں نے نیوزی لینڈ میں ایشیا کے کسی کھلاڑی کی جانب سے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹنڈولکر کے 163 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

واضح رہے کہ 2009ء میں سچن ٹنڈولکر نے نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں 163 رنز کی اننگ کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ علاوہ ازیں 291 رنز کا ٹوٹل سکور بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ میں سب سے زیادہ ون ڈے سکور بھی ہے۔ نیوزی لینڈ نے 292 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 47 ویں اوور میں حاصل کرکے میچ میں کامیابی حاصل کرلی تھی ۔
وقت اشاعت : 20/12/2023 - 16:00:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :