آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کا تگڑا باولر زخمی ہو گیا

ابرار احمد کے بعد اب فاسٹ باولر کی انجری کے باعث پاکستانی ٹیم کیلئے مشکلات بڑھ گئیں

muhammad ali محمد علی بدھ 20 دسمبر 2023 22:53

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کا تگڑا باولر زخمی ہو گیا
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 دسمبر 2023ء ) آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کا تگڑا باولر زخمی ہو گیا، ابرار احمد کے بعد اب فاسٹ باولر کی انجری کے باعث پاکستانی ٹیم کیلئے مشکلات بڑھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بدترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اسکواڈ کے سب سے بہترین اسپنر ابرار احمد کی انجری کے بعد اب اسکواڈ کا تگڑا فاسٹ باولر بھی زخمی ہو گیا، یوں پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر خرم شہزاد انجری کا شکار ہو گئے ہیں، پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ کے دوران خرم شہزاد کو جسم کے بائیں طرف تکلیف محسوس ہوئی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق خرم شہزاد کا ایم آر آئی کرایا گیا ہے، رپورٹ آنے پر میڈیکل پینل انجری کی نوعیت کا تعین کرے گا۔ یاد رہے کہ پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں خرم شہزاد نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

قبل ازیں پرتھ ٹیسٹ میچ سے قبل ابرار احمد پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے میں تکلیف کی شکایت پر اسپنر کو میدان سے باہر جانا پڑا تھا، میڈیکل ٹیم اسپنر کا میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا بعدازاں انکا ایم آر آئی اسکین کرایا تھا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ میں 26 دسمبر سے شروع ہوگا اور آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 20/12/2023 - 22:53:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :