افغانستان کے 3 کرکٹرز پر کئی سال کی پابندی عائد

افغان کرکٹ بورڈ نے مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق پر سنٹرل کانٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے پابندی لگا دی

muhammad ali محمد علی پیر 25 دسمبر 2023 22:14

افغانستان کے 3 کرکٹرز پر کئی سال کی پابندی عائد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 دسمبر2023ء) افغانستان کے 3 کرکٹرز پر کئی سال کی پابندی عائد۔ تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور افغان کرکٹ بورڈ کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق پر سنٹرل کانٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق نے اپنی قومی ٹیم کو ترجیح دینے کے بجائے غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگز کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا جس پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ۔ افغان کرکٹ بورڈ نے تینوں کرکٹرز پر 2 سال کی پابندی عائد کی ہے۔ پابندی عائد کیے جانے کے بعد مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق کو 2 سال تک کسی ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مذکورہ تینوں افغان کرکٹرز افغانستان کی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔
وقت اشاعت : 25/12/2023 - 22:14:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :