لگتا ہے پہلی سلپ پوزیشن میں کوئی مسئلہ ہے، آغا سلمان کا صائم ایوب کے ڈراپ کیچ پر ردعمل

ڈیوڈ وارنر نے 34 رنز بنائے لیکن انہیں 20 رنز پر آؤٹ ہونا چاہیے تھا جب ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے سلپ میں ان کا آسان کیچ گرا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 جنوری 2024 13:22

لگتا ہے پہلی سلپ پوزیشن میں کوئی مسئلہ ہے، آغا سلمان کا صائم ایوب کے ڈراپ کیچ پر ردعمل
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جنوری 2024ء ) آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعرات کو بارش کی وجہ سے 2 وکٹوں پر 116 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر نے 34 رنز بنائے لیکن انہیں 20 کے سکور پر روانہ ہونا چاہیے تھا جب پاکستانی ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے سلپ میں کیچ گرا دیا ۔ پاکستان کے لیے آف سپنر آغا سلمان نے اپنی تیسری گیند پر وارنر کو آئوٹ کیا۔

سلمان آغا نے دن کے بعد کی پریس کانفرنس میں کہا کہ "صائم سلپ کیچنگ کی مشق کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ پہلی سلپ پوزیشن میں کوئی مسئلہ ہے (ہنسی)، جب میں تھوڑی دیر کے لیے میدان سے باہر تھا، بابر نے سوچا کہ وہ دوسری سلپ میں چلا جائے گا اور پہلی میں صائم آجائے گا، جو لوگ کرکٹ دیکھتے اور کھیلتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ زیادہ کیچز دوسری سلپ کی طرف جاتے ہیں"۔

(جاری ہے)

سلمان آغا نے مزید کہا کہ "گرائے گئے کیچز کھیل کا ایک حصہ ہیں۔ آسٹریلیا نے بھی کیچ چھوڑے اور ایسا کسی کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ سلپ میں کوئی آسان کیچ نہیں ہوتا کیونکہ آپ کے پاس ردعمل ظاہر کرنے کے لیے بہت کم وقت ہوتا ہے۔ ہم نے سلپ میں بھی بہت سے کیچ لیے ہیں لیکن کوئی ان کے بارے میں بات نہیں کرتا۔" آسٹریلیا سیریز میں بلے سے بابر اعظم کی خراب فارم کے خدشات کو دور کرتے ہوئے سلمان نے اسٹار بلے باز کی باؤنس بیک کرنے کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ " خراب ٹائم کسی بھی کرکٹر پر آسکتا ہے، بابر اعظم نے پاکستان کے لیے کتنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس کے بعد اس چھوٹے سے خراب پیچ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمیں ان کی فارم کی فکر نہیں ہے اور وہ خود اس بات سے واقف ہیں کہ ان حالات سے کیسے نکلنا ہے۔" جس طرح سے وہ اپنی بلے بازی پر کام کر رہا ہے مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف وقت کی بات ہے۔ بہت جلد آپ ان کی طرف سے ایک بڑی سنچری دیکھیں گے۔‘
وقت اشاعت : 04/01/2024 - 13:22:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :