اسلام آباد نے پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ ٹیبل ٹینس لیگ میں مردوں اور خواتین کے ٹائٹل جیت لئے

جمعرات 4 جنوری 2024 14:29

اسلام آباد نے پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ ٹیبل ٹینس لیگ میں مردوں اور خواتین کے ٹائٹل جیت لئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2024ء) اسلام آباد نے پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ ٹیبل ٹینس لیگ میں مردوں اور خواتین کے ٹائٹل جیت لئے۔میرپورنے دوسری جبکہ گلگت ریجن کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں ایونٹ کی اختتامی تقریب میں پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں، سیکرٹری رانا تنویر احمد اور پاکستان تھرو بال فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر فائزہ عامر نے کھلاڑیوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر پور کے ڈائریکٹر سپورٹس عابد حسین عابد بھی موجود تھے۔لیگ میں پانچ ریجنز کی بوائز اینڈ گرلز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جن میں میرپور ریجن، مظفرآباد ریجن، گلگت ریجن، سکردو ریجن اور اسلام آباد ریجن کی ٹیمیں شامل تھی۔
وقت اشاعت : 04/01/2024 - 14:29:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :