کوویڈ-19کے باوجود جوش انگلس کی ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں شرکت

شائقین کرکٹ کی بورڈ پر کڑی تنقید، دیگر کھلاڑیوں کے وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ

جمعہ 2 فروری 2024 14:41

کوویڈ-19کے باوجود جوش انگلس کی ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں شرکت
میلبرن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے قبل آسٹریلوی کرکٹر جوش انگلس کا کوویڈ 19 کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر جوش انگلس کورونا وائرس کا شکار ہیں تاہم وہ میچ کا حصہ ہوں گے لیکن انہیں کھلاڑیوں ساتھ (فاصلہ) رکھنا ہوگا جبکہ الگ ڈریسنگ روم میں قیام کریں گے۔کوویڈ 19کے شکار کرکٹر کو کھلائے جانے پر سوشل میڈیا پر شائقین آسٹریلوی بورڈ پر کڑی تنقید کررہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خدشات بڑھ جائیں گے۔واضح رہے کہ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے کوویڈ کے شکار پلئیر کو میچ کھیلنے کی اجازت دی۔
وقت اشاعت : 02/02/2024 - 14:41:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :