ایمریٹس ڈرا، پاکستانی ڈینٹسٹ نے لاٹری جیت لی

گارنٹیڈ انعام جیتنا خدا کی طرف سے ایک بامقصد تحفہ ہے‘ محمد اسحاق

اتوار 4 فروری 2024 14:00

ایمریٹس ڈرا، پاکستانی ڈینٹسٹ نے لاٹری جیت لی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای )میں ہونے والی قرعہ اندازی ایمریٹس ڈرا میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ڈینٹسٹ محمد اسحاق کی لاٹری نکل آئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ایمریٹس ڈرا FAST5 میں تین گارنٹیڈ ریفل ڈرا جیتنے والوں کا اعلان ایک MEGA7 سیکنڈ انعام یافتہ کے ساتھ کیا گیا جو صرف ایک نمبر سے 100 ملین درہم کے گرانڈ پرائز سے محروم رہے۔

40سالہ ڈینٹسٹ محمد اسحاق نے 50ہزار درہم کا انعام جیتا جو پاکستانی 38 لاکھ روپے بنتے ہیں۔اسحاق کو یقین ہے کہ ان کا ایمریٹس ڈرا FAST5گارنٹیڈ انعام جیتنا خدا کی طرف سے ایک بامقصد تحفہ ہے۔انعام جیتنے کے بعد محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ میں دینے میں یقین رکھتا ہوں اور اب جب کہ مجھے یہ رقم کہیں سے ملی ہے یہ میری نیک نیتی اور فرض ہے کہ میں اسے دوسروں کے ساتھ بانٹوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انعامی رقم اپنی بیوی، بچوں اور عملے میں برابر تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔انسٹاگرام پر لائیو قرعہ اندازی کے دوران اسحاق نے ابتدائی طور پر اپنا فون ایک طرف رکھ دیا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کے نمبر گرینڈ پرائز سے مماثل نہیں ہیں تاہم، حیرت انگیز طور پر، چند منٹ بعد انہیں ایک ای میل موصول ہوئی جس میں 50,000درہم کے انعام کی تصدیق کی گئی۔اس غیر متوقع فتح کے بعد اسحاق اپنے کاروبار کو بڑھانے MEGA7کا گرینڈ پرائز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وقت اشاعت : 04/02/2024 - 14:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :