زیک کرولی کا ایل بی ڈبلیو، بین سٹوکس نے ڈی آر ایس کی افادیت پر ہی سوال اٹھا دیے

ٹیکنالوجی موجود ہے مگر ہر کوئی یہ کہتا ہے کہ یہ 100 فیصد درست نہیں : برطانوی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 6 فروری 2024 10:56

زیک کرولی کا ایل بی ڈبلیو، بین سٹوکس نے ڈی آر ایس کی افادیت پر ہی سوال اٹھا دیے
وشاکاپٹنم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 فروری 2024ء ) انگلش کپتان بین سٹوکس نے اوپنر زیک کرولی کو ایل بی ڈبلیو قرار دیے جانے پر ڈی آر ایس پر ہی سوال اٹھا دیے۔ زیک کرولی نے اپنی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 73 رنز بنائے جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی 36 سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ 42 اوور کے آخر میں کلدیپ یادیو کی فل لینتھ ڈلیوری لیگ سائیڈ پر کرولی کے پیڈ سے ٹکرائی، فیلڈ امپائر ماریس ایراسمس نے انھیں ناٹ آؤٹ دیا، میزبان کپتان روہت شرما نے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلیے وقت لیا اور پھر ریویو لے لیا، جس کا انھیں صلہ ملا جب گیند اسٹمپ سے ٹکراتی دکھائی دے رہی تھی، جس پر ایراسمس نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے بیٹر کو ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا۔

میچ کے بعد بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی موجود ہے مگر ہر کوئی یہ کہتا ہے کہ یہ 100 فیصد درست نہیں، اس لیے امپائرکال موجود ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس موقع پر ٹیکنالوجی غلط تھی، بہرحال میں اس میچ میں شکست کی وجہ اس کو قرار نہیں دے رہے مگر میری یہ ذاتی رائے ہے کہ اس موقع پر ٹیکنالوجی غلط تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہونے کے بعد اب تیسرا ٹیسٹ راجکوٹ میں 15 فروری سے شروع ہوگا۔                                                                                                                                                                                     
وقت اشاعت : 06/02/2024 - 10:56:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :