رمضان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا پانچواں میچ کرمسن گروپ نے اپنے نام کر لیا

اسپورٹس بورڈ گلگت بلتستان کو 3-1 سے شکست، کرمسن گروپ کے زید عمر مین آف دی میچ قرار پائے

جمعرات 21 مارچ 2024 17:08

رمضان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا پانچواں میچ کرمسن گروپ نے اپنے نام کر لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) رمضان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا پانچواں میچ کرمسن گروپ آف کمپنیز نے اپنے نام کر لیا، اسپورٹس بورڈ گلگت بلتستان کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔نیا ناظم آباد فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ میچز میں کرمسن گروپ آف کمپنیز کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تین گول اسکور کئے جب کہ اسپورٹس بورڈ گلگت بلتستان کی ٹیم صرف ایک گول کرسکی۔

(جاری ہے)

ہمدرد یونی ورسٹی اور نیا ناظم آباد کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے پانچویں مقابلے کے مین آف دی میچ کرمسن گروپ آف کمپنیز کے زید عمر قرار پائے جنہوں نے دو شان دارگول کیئے۔محمد عذیر رضوان ڈائریکٹر ایڈمیشن اینڈمارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ، ہمدرد یونیورسٹی اور سید سمیع الرحمن چیف ٹیکنالوجی آفیسر، ہمدرد یونیورسٹی آج کے میچ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان نیشنل وومن فٹبال ٹیم کے کوچ احسن اللہ اور سابق انٹرنیشنل فٹبال پلیئر اورنگ زیب یار نے اسپیشل گیسٹ کی حیثیت سے مدعو تھے۔
وقت اشاعت : 21/03/2024 - 17:08:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :