بابراعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

29 سالہ کھلاڑی نے 6 اننگز میں 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 50.20 کی اوسط اور 114.61 کے سٹرائیک ریٹ سے 251 رنز بنائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 7 فروری 2024 12:19

بابراعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 فروری 2024ء ) سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (BPL) 2024ء کے سیزن کا اختتام شاندار انداز میں کیا کیونکہ وہ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن کر ابھرے۔ بابر اعظم نے رنگپور رائیڈرز کی طرف سے اپنے آخری میچ میں 43 گیندوں پر اہم 47 رنز بنائے جس کی مدد سے ان کی ٹیم کو دردانتو ڈھاکہ کے خلاف 175/4 کے مجموعی اسکور تک پہنچا۔

ان کی ٹیم نے میچ 60 رنز سے جیت لیا کیونکہ اس نے دوردنتو ڈھاکہ کو شکست دی جو 18 اوورز میں 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 29 سالہ کھلاڑی نے اپنی چھ اننگز میں 50.20 کی اوسط سے 251 رنز بنائے۔ وہ دو نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے اور 114.61 کا اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھا۔ بی پی ایل میں بابر اعظم نے سلہٹ اسٹرائیکرز کیخلاف 56* ، کھلنا ٹائیگرز کیخلاف 2، دردنٹو ڈھاکہ کیخلاف 62، کومیلا وکٹورینز کیخلاف 37، سلہٹ اسٹرائیکرز کیخلاف 47 اور دوردنتو ڈھاکہ کیخلاف 47 رنز سکور کیے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بابر اعظم اور دیگر پاکستانی کھلاڑی جو بنگلہ دیش میں تھے وطن واپس آگئے ہیں کیونکہ ان کے این او سی 6 فروری تک کارآمد تھے، اب وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے تیاری میں مشغول ہو جائیں گے۔                                                                                                                          
وقت اشاعت : 07/02/2024 - 12:19:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :