دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو مسلسل تیسری شکست

ملتان سلطانز نے ہوم گراونڈ پر ایک اور فتح حاصل کر لی، ملتان نے 167 رنز کا ہدف 19 اوورز میں پورا کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 21 فروری 2024 23:01

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو مسلسل تیسری شکست
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 فروری 2024ء ) پی ایس ایل 9 کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو مسلسل تیسری شکست، ملتان سلطانز نے ہوم گراونڈ پر ایک اور فتح حاصل کر لی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، وین ڈر ڈوسن 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ فخر زمان نے 41، سکندر رضا نے 23، جہانداد خان نے 16 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 2، رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق 6 اور بریتھویٹ 15 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ملتان کی جانب سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کا 167 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

کپتان محمد رضوان 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوادی۔ ڈیوڈ میلان صفر، ریزہ ہینڈرکس9، یاسر خان 8اور ڈیوڈ ولے 25سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور زمان خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جورج لنڈا نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کیلئے ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ ملتان سلطانز نے اولی اسٹون کی جگہ شاہنواز دہانی اور لاہور قلندرز نے سلمان فیاض کی جگہ جارج لنڈے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں۔ لاہور قلندرز کو اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز اپنے دونوں میچز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ پہلے میچ میں ملتان نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی شامل ہیں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 21/02/2024 - 23:01:30