گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو کے ’X‘ کے استعمال کیلئے وی پی این چلانے کا انکشاف

گزشتہ روز اینالسٹ پرسنا اگورام کیساتھ پروٹیز کرکٹر کے بحث کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 فروری 2024 15:31

گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو کے ’X‘ کے استعمال کیلئے وی پی این چلانے کا انکشاف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 فروری 2024ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو پر ایکس (ٹوئٹر) کے استعمال کیلئے وی پی این استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) تک رسائی کیلئے پاکستانیوں کو مشکلات درپیش ہیں، ہفتے سے مبینہ حکومتی بندش کے باعث پاکستانی ایکس پر رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں جب کہ کئی صارفین ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سہارا لینے پر مجبور ہیں۔

جمعرات کو 34 سالہ رائلی روسو اور کوئٹہ کے اینالسٹ پرسنا اگورام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں بحث کرتے دیکھائی دے رہے تھے، ویڈیو وائرل ہوئی تو روسو نے ٹوئٹ کیا کہ ’جیسا آپ نے دیکھا ایسا کچھ نہیں ہے، پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں‘!۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے روسو کی ٹوئٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ وی پی این استعمال کررہے ہیں؟۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دلسچپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 2019ء کی پی ایس ایل چیمپئن اس وقت ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے ۔                                                                                                                     
وقت اشاعت : 23/02/2024 - 15:31:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :