پاکستان اوربھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) ہوگا

ہفتہ 24 فروری 2024 23:00

پاکستان اوربھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور  آخری میچ (کل) ہوگا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2024ء) پاکستان اور بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل اتوار کو آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی (یو اے ای )میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں کے سیریز کے دو میچ کھیلے گئے ہیں جس میں پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 46 رنز سے ہرایا تھا۔
وقت اشاعت : 24/02/2024 - 23:00:17

متعلقہ عنوان :