سندھ گیمز سافٹ بال ایونٹ ، حیدرآباداور سکھر نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اتوار 25 فروری 2024 00:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2024ء) 18ویں سندھ گیمز کے سافٹ بال ایونٹ میں حیدرآباد اور سکھر نے فتوحات حاصل کیں۔ 18 ویں سندھ گیمز میں سافٹ بال ایونٹ کے دوسرے دن کے میچ میں حیدرآباد نے کراچی کو 5-4 سے شکست دے دی۔کراچی کی جانب سے فراز اعجاز، شاہ رخ خان، سمیر اور ارباز نے ایک ایک رن بنایا۔ حیدرآباد کی جانب سے سیف بابر، ہمت، کامران جٹ اور کامران شاہ نے ایک ایک رن بنایا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پہلے میچ میں سکھر نے حیدرآباد کو 9-6 رنز سے شکست دی ۔سکھر کے کھلاڑی جنہوں نے دو دو رنز بنائے ان میں فہد، عظیم، عاصم اور موسیٰ شامل تھے جبکہ کامران اور شاکر نے ایک ایک رن بنایا۔ مناف نے شاندار تین رنز بنائے۔حیدرآباد کی جانب سے سیف اور نبیل نے ایک ایک رن بنایا جبکہ کامران جٹ، کامران شاہ اور شعیب نے دو دو رنز بنائے۔خواتین کا سافٹ بال کا فائنل لاڑکانہ اور کراچی کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ مردوں کے فائنل میں کراچی کا مقابلہ سکھر سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 25/02/2024 - 00:10:07

متعلقہ عنوان :