بیکن ہاؤس پی ای سی ایچ ایس نے انٹر ریجن اسکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعہ 1 مارچ 2024 18:30

بیکن ہاؤس پی ای سی ایچ ایس نے انٹر ریجن اسکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) بیکن ہاؤس پی ای سی ایچ ایس نے انٹر ریجن اسکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ بیکن ہائوس اسکول پی ای سی ایچ ایس کے خوبصورت باسکٹ بال کورٹ پر جمعہ کو کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بیکن ہائوس اسکول پی ای سی ایچ ایس نے بیکن ہائوس اسکول نارتھ ناظم آباد چیپٹر کو 33-22 پوائنٹس سے شکست دے دی۔

ٹورنامنٹ میں حیدرآباد سمیت 6 اسکولوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینیٹر اور صدر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن غلام محمد خان مہمان خصوصی تھے جبکہ اسکول کی پرنسپل سعدیہ عامر، اے لیول کی انچارج ثنا ظفر اور اسپورٹس انچارج انٹرنیشنل ایتھلیٹ نسیم حمید گولد میڈلسٹ سیف گیمز، کے بی بی اے کے قائم مقام سیکریٹری زاہد ملک اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

فائنل میں فاتح ٹیم کی جانب سے زینون لینارڈ نے 9، رضوان حسن نے 8 اور رومان علی نے 8 جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے سید عبداللہ شبر نے 8، محمد مبشر فراز اور صبیع الرحمان نے 6-6 پوائنٹس اسکور کئے۔ عبدالروف کو مین آف دی ٹورنامنٹ زینون لینارڈ کو بہترین اسکورر اور روحن علی کو بہترین دفائی کھلاڑی قرار دیا گیا۔فائنل کو عامر شریف، نزاکت خان اور زاہد ملک نے سپروائز کیا جبکہ زعیمہ خاتون نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئیے۔
وقت اشاعت : 01/03/2024 - 18:30:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :