ورلڈ کپ 2015: دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا بھارت کو 329رنز کا ہدف
جمعرات 26 مارچ 2015 12:22
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 329رنز کا ہدف دیا ہے ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 328رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا اور ڈیوڈ وارنر محض 12رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔
سٹیو سمتھ اور فنچ نے دوسری وکٹ کے لیے سکور میں 182رنز کا اضافہ کیا ۔ سٹیو سمتھ نے اپنے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی جس کے بعد وہ یادو کا نشانہ بنے جس کے بعد ایرون فنچ بھی 81رنز بنا کر یادو کو وکٹ دے بیٹھے ۔وقفے وقفے سے گرتی وکٹوں نے آسٹریلیا کو 350رنز کا مجموعہ تشکیل دینے سے روک دیا اور میکسویل کے 23،واٹسن کے 28،فالکنر کے 21اور جونسن کے 27ناقابل شکست رنز کی بدولت کینگروز نے 328رنز کامجموعہ تشکیل دیدیا ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں ( کل ) مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس