فرانس کا رمضان المبارک میں میچوں کے دوران مسلم فٹبال کھلاڑیوں کو افطاری کی اجازت دینے سے انکار

اس طرح کی کارروائیاں سیکولرازم اور غیر جانبداری کے اصول کو نقصان پہنچاتی ہیں، پروپیگنڈے کو بھی فروغ دیتی ہیں : فرانسیسی فٹبال فیڈریشن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 13 مارچ 2024 15:14

فرانس کا رمضان المبارک میں میچوں کے دوران مسلم فٹبال کھلاڑیوں کو افطاری کی اجازت دینے سے انکار
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 مارچ 2024ء ) فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن (ایف ایف ایف) نے منگل کو ایک بیان جاری کیا ہے کہ فرانسیسی لیگ (لیگ 1) میں مسلمان کھلاڑیوں کے لیے رمضان کے مہینے میں افطاری کے لیے خصوصی انتظامات نہیں کیے جائیں گے۔ ہالینڈ، انگلینڈ اور جرمنی کے برعکس فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن گزشتہ سال سے اپنا موقف برقرار رکھے گی اور رمضان کے مہینے میں اپنے مذہبی فریضے کی پابندی کرنے والے کھلاڑیوں کو کوئی مہلت نہیں دے گی۔

اس معاملے کو لے کر پچھلے سال تنازعہ بھی پیدا ہوا تھا لیکن ایک فرانسیسی روزنامہ لی پیرسین نے کہا ہے کہ ایف ایف ایف اپنے قوانین (آرٹیکل 1.1) کی بنیاد پر اپنا فیصلہ کر رہا ہے۔ آرٹیکل میں ایک ضابطہ اخلاق ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے دوران تمام افطاریوں پر اسی طرح پابندی عائد کی جانی چاہیے جس طرح چہرے پر اسکارف اور نقاب اوڑھنے پر پابندی ہے۔

(جاری ہے)

ایف ایف ایف کا آئین کہتا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں سیکولرازم اور غیر جانبداری کے اصول کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ پروپیگنڈے کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے یہ اقدامات غیر منظم لگ رہے ہیں کیونکہ ان کی لیگ میں اشراف حکیمی، امین حریت، ایزدین اوناہی جیسے لاتعداد مسلم کھلاڑی موجود ہیں۔ فرانس 24 مارچ کو جرمنی اور 27 مارچ کو چلی کے خلاف بین الاقوامی وقفے کے دوران دو دوستانہ میچ کھیلے گا۔ دونوں میچ مارسیلی کے سٹیڈ ویلڈروم سٹیڈیم میں ہوں گے۔
وقت اشاعت : 13/03/2024 - 15:14:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :