مبین حسن ممیوریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 13 اپریل سےفیصل آباد میں شروع ہو گا

ہفتہ 16 مارچ 2024 15:03

مبین حسن ممیوریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ  13 اپریل سےفیصل آباد میں شروع ہو گا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) مبین حسن ممیوریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 13 اپریل سے 276 ج۔ب ڈنڈوال فیصل آباد میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر عبدالجبار جٹ بسرا کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ضلع فیصل آباد سے مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں قومی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 21 اپریل تک جاری رہے گا، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے لئے 80ہزار روپے، دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے لئے 60 ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ سیمی فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو 15 ہزار روپے بمعہ ٹرافی کا انعام دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/03/2024 - 15:03:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :