پی ایچ ایف سیکریٹری کا عہدہ ایک اوردعوے دار دونکلے

21مارچ کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کرکے اعتماد کا ووٹ لیں گے، صدر

ہفتہ 16 مارچ 2024 16:51

پی ایچ ایف سیکریٹری کا عہدہ ایک اوردعوے دار دونکلے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے سیکریٹری کا عہدہ ایک اور دعوے دار دو ہیں۔ ایک روز پہلے رانا مجاہد نے پی ایچ ایف کانگریس اجلاس اسلام آباد میں بلایا، تو دوسرے دعوے دار حیدر حسین نے 19 مارچ کو کانگریس اجلاس کراچی میں طلب کر لیا۔نامزد صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کے مطابق وہ 21 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کرکے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خالد سجاد کھوکھر کے مستعفی ہونے کے بعد طارق بگٹی کو پاکستان پاکی فیڈریشن کا صدرنامزد کیا، انہیں کانگریس کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینا ہے لیکن ایک ماہ سے زیادہ ہو گیا طارق بگٹی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، بلکہ ایک ماہ تک سیکرٹری کی کرسی بھی خالی رہی اور اب اچانک سیکرٹری کے عہدے پر دو دعوے دار سامنے آگئے، اولمپین رانا مجاہد اور حیدر حسین۔

(جاری ہے)

دونوں نے الگ الگ کانگریس کا اجلاس طلب کرلیا۔ایک روز پہلے رانا مجاید نے 21 مارچ کو کانگریس اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا تو حیدر حسین نے 19 مارچ کو کراچی میں اجلاس بلالیا۔ حیدر حسین کہتے ہیں عدالت انہیں سیکریٹری کے عہدے پر بحال کرچکی ہے۔ 19 تاریخ کے اجلاس میں اگر طارق بگٹی شریک نہیں ہوئے اور اعتماد کا ووٹ نہیں لیا تو کسی اور کو صدر بنایا جائے گا۔ پی ایچ ایف کے نامزد صدر طارق بگٹی نے بتایاکہ وہ 21 مارچ کے اجلاس میں شرکت کریں گے باقی کوئی اور اجلاس بلاتا ہے تو انہیں اس سے کوئی سروکار نہیں۔
وقت اشاعت : 16/03/2024 - 16:51:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :