مبین حسن ممیوریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 13 اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہو گا

ہفتہ 16 مارچ 2024 16:51

مبین حسن ممیوریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 13 اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) مبین حسن ممیوریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 13 اپریل سی276 ج۔ب ڈنڈوال فٹ بال گرائونڈ، فیصل آباد میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر عبدالجبار جٹ بسرا کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ضلع فیصل آباد سے مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان ٹیموں میں قومی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 21 اپریل تک جاری رہے گااور ٹورنامنٹ میں اول آنے والی ٹیم کے لئے 80ہزار روپے، دوئم آنے والی ٹیم کے لئے 60 ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ سیمی فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو 15 ہزار روپے بمعہ ٹرافی کا انعام دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/03/2024 - 16:51:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :