پاکستان کے اگلے دورہ آسٹریلیا کی تیاریاں شروع

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان کے 6 وائٹ بال میچز کیلئے 6 وینیوز کا انتخاب کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 19 مارچ 2024 20:40

پاکستان کے اگلے دورہ آسٹریلیا کی تیاریاں شروع
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان کے اگلے دورہ آسٹریلیا کی تیاریاں شروع، آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان کے 6 وائٹ بال میچز کیلئے 6 وینیوز کا انتخاب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم چند ماہ میں دوبارہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، اس دورے کے دوران صرف ایک روزہ میچز اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کی سیریز کے وینیوز کو حتمی شکل دے دی۔ رواں سال پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز نومبر میں کھیلنی ہے۔ پاکستان کے 6 وائٹ بال میچز 6 وینیوز پر ہوں گے، وینیوز میں میلبرن، سڈنی، ایڈیلیڈ، کینبرا، برسبین اور ہوبارٹ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 20:40:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :