فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرزراؤنڈ 2، اردنی فٹبال ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، پرتپاک استقبال

بدھ 20 مارچ 2024 16:30

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرزراؤنڈ 2، اردنی فٹبال ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، پرتپاک استقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کیلئے اردن کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اردن کی فٹبال ٹیم اسلام آباد بذریعہ ہوائی جہاز پہنچی اور ائیرپورٹ پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حکام نے اردنی ٹیم کا استقبال کیا۔اردن فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر کھیلے گی، اردنی ٹیم نے اس سے قبل 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔پاکستان اور اردن کا مقابلہ 21 مارچ کو جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 20/03/2024 - 16:30:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :