کرکٹ آسٹریلیا نے پاک بھارت سیریز کرانے میں دلچسپی ظاہر کر دی

منگل 26 مارچ 2024 15:13

کرکٹ آسٹریلیا نے پاک بھارت سیریز کرانے میں دلچسپی ظاہر کر دی
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) کرکٹ آسٹریلیا نے پاک بھارت سیریز کرانے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی میزبانی کر کے اچھا لگے گاتاہم اگلے سیزن کے دوران ممکن نہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آسٹریلیا کے اگلے سیزن میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا پاک بھارت کے ساتھ مل کر سہ فریقی سیریز کے انعقاد کی آئندہ کوشش کرے گا، کرکٹ آسٹریلیا نے سہ فریقی سیریز میں حریف ممالک کی میزبانی کا موقع ضائع کر دیا ہے۔ آپریشنز منیجر پیٹر روچ نے کہا کہ رواں سال پاکستان، آسٹریلیا اور بھارت کی سہ فریقی سیریز کرانے کا موقع نہیں ہے، نومبر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آسٹریلیا میں موجود ہونا ہے۔

(جاری ہے)

پیٹر روچ نے کہا کہ ہمارے پاس ایف ٹی پی میں سہ فریقی سیریز نہیں ہے، ہم ہمیشہ اس میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ ایسے مواقع پیدا کیے جائیں کہ جس میں فینز کی زیادہ دلچسپی ہو۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر کوئی ملک پاک بھارت مقابلہ اپنے ملک میں ہوتے دیکھنا پسند کرتا ہے، ہم یہ بات ریکارڈ پر کہتے ہیں کہ ہم ایسے ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے اس حوالے سے سوال اٹھایا ہے۔انہوںنے کہاکہ ابھی ہمارے پاس شیڈول میں جگہ نہیں ہے، ہم اس حوالے سے کام جاری رکھیں گے لیکن اس وقت شیڈول میں تبدیلی نہیں ہو رہی۔
وقت اشاعت : 26/03/2024 - 15:13:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :