ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

جمعرات 28 مارچ 2024 15:59

ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر 14 کوالیفائرز میں پاکستان نے ازبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ملائیشیا کے شہر کوچنگ میں جاری ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز پاکستان نے ازبکستان کو دو ایک سے شکست دےدی۔پاکستان نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈبلز میں پاکستان کے طلحہ ابوبکر، جوادعمر 2-6، 7-5، 10-6 سے فاتح رہے۔ سنگلز کے پہلے میچ میں طلحہ ابوبکر نے 6-2، 6-4 سے کامیابی حاصل کی سنگلز کے دوسرے میچ میں جوادعمر کو 2-6، 6-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کوارٹر فائنل میں جاپان کے مدمقابل ہوگا۔ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر 14 کوالیفائرز ملائیشیا کے شہر کوچنگ میں جاری ہیں۔ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر 14 کوالیفائرز 30 مارچ تک جاری رہیں گے۔
وقت اشاعت : 28/03/2024 - 15:59:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :