آئی پی ایل 2024ء: ایم ایس دھونی 300 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے
دنیش کارتک اور کامران اکمل نے 274،274 شکار کررکھے ہیں
ذیشان مہتاب پیر 1 اپریل 2024 11:34
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اپریل 2024ء ) چنائی سپر کنگز کے ایم ایس دھونی اتوار کو وشاکھاپٹنم کے ACA-VDCA اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز کے خلاف آئی پی ایل 2024ء کے میچ کے دوران T20 فارمیٹ میں بطور وکٹ کیپر 300 شکار کرنے والے پہلے کیپر بن گئے۔ وہ اس فارمیٹ میں 300 آؤٹ کرنے والے واحد وکٹ کیپر ہیں۔ دھونی کے بعد اگلا بہترین ریکارڈ دنیش کارتک اور کامران اکمل کا ہے جنہوں نے 274،274 شکار کررکھے ہیں ۔ 42 سالہ دھونی نے رویندرا جدیجا کی بال پر پرتھوی شا کا کیچ لے کر 300 شکار مکمل کیے۔
T20 میں بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ شکار کرنے والوں کی فہرست میں کوئنٹن ڈی کاک 270 شکار کرکے تیسرے جب کہ جوز بٹلر 209 شکار کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ۔ ایم ایس دھونی کو مبینہ طور پر چنئی سپر کنگز کا چہرہ سمجھا جا سکتا ہے جنہوں نے اپنی فرنچائز کو ممبئی انڈیز کے ستھ ریکارڈ 5 مرتبہ چیمپئن بنوا رکھا ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 01/04/2024 - 11:34:02
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سندھ نیٹ بال مرد اور خواتین ٹیموں کے چنائو کے لئے دو روزہ اوپن ٹرائلز 4 مئی سے شروع ہوں گے
-
فٹنس بہتری کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
پاکستان کی 2009ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم نے ہیوسٹن میں نمائشی میچ جیت لیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: وہاب ریاض نے بابر اور صائم کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا اشارہ دیدیا
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا