شاہد آفریدی نے چھوٹی بیٹی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

بیٹیوں کی خواہشات پوری کرنا، اچھی پرورش کرنا ہمارے دین کی بہترین خدمت ہے،سابق کپتان

جمعہ 5 اپریل 2024 15:50

شاہد آفریدی نے چھوٹی بیٹی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) سابق کپتان شاہد آفریدی نے رمضان کے آخری عشرے میں اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ماہ رمضان کی عمرے کی فضیلت کو دیکھتے ہوئے 50 لاکھ زائرین سعودی عرب پہنچے جو آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کریں گے اسی سلسلے میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے گئے جہاں انہوں نے اپنی صاحبزادی کے ساتھ عمرہ کیا۔

سابق کپتان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمرے کی ادائیگی میری زندگی کی روشنی میری چھوٹی بیٹی کے ساتھ، بیٹیوں کے والدین کیلئے دعائیں کیونکہ یہ اللہ کی رحمت ہوتی ہیں۔سابق کرکٹر نے لکھا کہ بیٹیوں کی خواہشات پوری کرنا، اچھی پرورش کرنا ہمارے دین کی بہترین خدمت ہے، اللہ ہم سب کی خواتین کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے، آمین۔
وقت اشاعت : 05/04/2024 - 15:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :