عامر کی واپسی سے شاہین سمیت 3 فاسٹ بائولرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج چکی: محمد آصف

ہوسکتا ہے شاہین کو سائیڈ لائن لگا دیا جائے، نسیم شاہ، محمد عامر کی موجودگی میں شاہین، حارث اور وسیم جونئیر تیسرے فاسٹ بولر ہوں گے : سابق ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 8 اپریل 2024 10:43

عامر کی واپسی سے شاہین سمیت 3 فاسٹ بائولرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج چکی: محمد آصف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اپریل 2024ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل محمد عامر کی واپسی سے پاکستانی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ امریکا کی ہر ریاست میں موسم بالکل تبدیل ہوجاتا ہے، یہاں پاکستانی ٹیم ایک میچ میں تین فاسٹ بولرز کیساتھ بھی میدان میں اُتر سکتی ہے، جس کا انہیں فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں دو فاسٹ بولرز ایسے ہیں جو ورلڈکپ کے دوران پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی سے ٹی ٹونٹی کی کپتانی لینے کے بعد معاملات صحیح نہیں چل رہے جبکہ ان کی بالنگ فارم بھی متاثر کن نہیں ہے ہوسکتا ہے انہیں سائیڈ لائن لگا دیا جائے۔ محمد آصف نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم میں محمد عامر اور نسیم شاہ مستقل ٹیم کا حصہ ہوں جبکہ تیسرے فاسٹ بولر کی حثیت سے شاہین، حارث اور محمد وسیم جونئیر میں مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

نسیم شاہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ وہ اتنی جلدی کندھے کی انجری سے اتنی جلدی نجات حاصل کرسکیں لیکن انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔                                                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 08/04/2024 - 10:43:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :