راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کر لئے اس سلسلے میں آر پی او بابر سرفراز الپا نے گزشتہ روزپاک نیوزی لینڈ پریکٹس سیشن کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر سمیت دیگر سینئر افسران آر پی او کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے گزشتہ روزپاک نیوزی لینڈ پریکٹس سیشن کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر سمیت دیگر سینئر افسران آر پی او کے ہمراہ تھے،ایس ایس پی آپریشنز نے آر پی او راولپنڈی کو سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بریف کیا، راولپنڈی پولیس کے پانچ ہزار سے زائد افسران و جوان محنت و مستعدی سے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، آر پی او راولپنڈی اور ایس ایس پی آپریشنز نے سٹیڈیم اور گردونواح میں پوائنٹ وائز سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو فول پروف سکیورٹی ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایات دیں، کرکٹ ٹیمز اورشائقین کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس کے افسران و اہلکار انتھک محنت کے ساتھ فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنارہے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/04/2024 - 22:20:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :