سری لنکا ویمنز ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میں300 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 22:02

پوچیفسٹروم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میں300 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ویمنز ٹیم بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن ٹیم نے جنوبی افریقہ کا 302 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 45ویں اوور میں حاصل کرکے یہ تاریخ ساز کارنامہ سرانجام دیا۔ سری لنکن کپتان چماری اتاپتو نے195 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اس تاریخ ساز فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم نے 2012ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف 289 رنز کا ہدف حاصل کرکے سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 18/04/2024 - 22:02:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :