پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا

جمعرات 18 اپریل 2024 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچ ساڑھے سات بجے شیڈول تھا ، خراب موسم کے باعث ٹاس بھی آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا ، نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پھر اچانک موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ، گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کو امپائرز نے 5 اوورز تک محدود کر دیا لیکن پہلے اوور کی دو گیندوں کے بعد ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد امپائرز نے میچ کو ختم کر دیا ، شاہین شاہ آفریدی نے اپنی دوسری گیند پر ڈیبیو کرنے والے کیوی اوپنر ٹم روبنسن کو صفر پر کلین بولڈ کیا ، نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 2 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد ، عثمان خان اور عرفان خان نے ٹی 20 ڈیبیو کیا ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 20 اپریل بروز ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 18/04/2024 - 23:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :