پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے

میچ کی ایک گیند بھی ہو جائے تو ری فنڈ پالیسی ختم ہو جاتی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 اپریل 2024 12:47

پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 اپریل 2024ء ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تاہم 2 گیندیں کھیلے جانے کے باعث کسی بھی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے کیونکہ قوانین کے مطابق میچ کی ایک گیند بھی ہو جائے تو ری فنڈ پالیسی ختم ہو جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث امپائرز کی جانب سے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 5، 5 اوور کا کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم بارش کا سلسلہ تھم نہ سکا جس کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ امپائرز کے مختصر میچ سے متعلق فیصلے کے بعد کیویز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو محض 2 گیندوں کا کھیل ہی ممکن ہوسکا جن میں مہمان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر دو رنز سکور کئے۔ شاہین آفریدی نے دوسری گیند پر ٹم رابنسن کو آؤٹ کیا۔                                                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 19/04/2024 - 12:47:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :