اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا

جمعہ 19 اپریل 2024 15:44

اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) اولمپیئن ارشد ندیم جنوبی افریقا کے شہر پوسچر ٹروم میں موجود ہیں، وہ پانچ ہفتوں کی ٹریننگ کے لیے ساؤتھ افریقا گئے ہوئے ہیں۔ارشد ندیم ساؤتھ افریقا میں پہلے مرحلے میں فزیکل ٹریننگ میں مصروف ہیں ، آئندہ ہفتے سے وہ تھرو کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

ارشد ندیم نے بتایا کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ بڑی شاندار جاری ہے، فزیکل ٹریننگ کی وجہ سے پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، کوچز کے پلان کے مطابق جلد تھرو کا بھی آغاز کروں گا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ پیرس اولمپکس میرا ہدف ہے، جلد ردھم میں واپس آجاوں گا، کوشش ہے کہ پیرس اولمپکس سے قبل کم از کم دو ایونٹس میں شرکت کروں۔یاد رہے کہ ارشد ندیم گزشتہ ہفتے پانچ ہفتوں کی ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا گئے تھے۔
وقت اشاعت : 19/04/2024 - 15:44:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :