ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمزکی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس

خواتین کی پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز

منگل 23 اپریل 2024 19:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجا ب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2سی5مئی تک لاہور میں ہوں گی، جس میں پنجاب کے تمام ڈویژنزاورپنجاب کی16 یونیورسٹیوں سے خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی،پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز میں 7کھیلوں کے مقابلے ہوں گے،جن میں اتھلیٹکس ،ہاکی ، باسکٹ بال، آرچری،کرکٹ ٹیپ بال ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوں گے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کے سربراہی میں صوبے کی خواتین میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،ہماری خواتین میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھارہا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر ، ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم ،ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور عطاء الرحمن بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 23/04/2024 - 19:27:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :