چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک

بدھ 24 اپریل 2024 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی20 میچ میں محمد رضوان کی شرکت مشوک ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا، جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انکی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

(جاری ہے)

کیویز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں رضوان ٹانگ کی انجری کا شکار ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔دوسری جانب پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹر کو آرام دیا گیا، ان کی اسکین رپورٹ کا انتظار ہے، اگلے میچز میں محمد رضوان کی شمولیت کا فیصلہ رپورٹ دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
وقت اشاعت : 24/04/2024 - 21:07:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :