کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 25 اپریل 2024 11:37

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے مابین کل(جمعہ )کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔آئی پی ایل کے 17 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے ۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کو شریاس آئیرلیڈ کر رہے ہیں جبکہ پنجاب کنگز کی ٹیم کو مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھر دھون لیڈ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کو لکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 7 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو5میچز میں فتح اور 2 میں شکست ہوئی اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پنجاب کنگز کی ٹیم 8میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو 2 میچوں میں فتح جبکہ 6 میچزمیں شکست ہوئی ہے اور وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے دسویں نمبر پرہے۔ لیگ میں شامل 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے درمیان لیگ کے 42ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔آئی پی ایل کا ناک آئوٹ مرحلہ 21 مئی کو شروع ہوگاجبکہ فائنل میچ26 مئی کو ایم اے چدمبرم سٹیڈیم ،چنائی میں کھیلا جائے گا۔\932
وقت اشاعت : 25/04/2024 - 11:37:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :