چوہدری محمد اسلم باجوہ (مرحوم) فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد،سعید گولڈ الیون فاتح

اتوار 28 اپریل 2024 18:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) چوہدری محمد اسلم باجوہ مرحوم فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقادچک نمبری 79شمالی سرگودھامیں ہوا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 12 ٹیموں نے شرکت کی۔فائنل میچ پی ایف الیون اور سعید گولڈ الیون کے مابین کھیلا گیا، سعید گولڈ الیون نے ٹاس جیت کر جارحانہ کھیلتے ہوئے پانچ اوور ز میں 74رنز بنائے جبکہ پی ایف الیون کی ٹیم 60رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان ِخصوصی تحصیل سپورٹس آفیسرسرگودہا تھے، جنہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامی کمیٹی کو مبارک باد دی اور کہا کہ مقامی سطح پر ٹیلنٹ کی کمی نہیں اورایسے ایونٹس نوجوانوں میں آگے بڑھنے اور اُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ تحصیل سپورٹس آفیسر نے فائنل جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور لطف اندوز ہوئے۔
وقت اشاعت : 28/04/2024 - 18:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :