بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

بابر اعظم بطور کپتان اب 77 میچز میں 45 فتوحات کیساتھ سرفہرست ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 مئی 2024 23:16

بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مئی 2024ء ) آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیم میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے ساتھ ہی بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں۔ بابر اعظم بطور کپتان اب 77 میچز میں 45 فتوحات کیساتھ سرفہرست ہیں ۔ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا 56 میچز میں 44 کامیابیاں بطور کپتان حاصل کرکے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کرنے کا کارنامہ بھی سرانجام دے چکے ہیں، جو اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے نام تھا، جنہوں نے 76 میچز میں کینگروز کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی20 میچز میں بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کی 77 میچز میں قیادت کرتے ہوئے اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جبکہ ان سے قبل یہ اعزاز ایرون فنچ کے پاس تھا جنہوں نے 76 میچز میں ٹیم کی کمان سنبھالی ۔ تیسرے نمبر پر سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہیں جنہوں نے 72 میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے ۔ چوتھے نمبر پر ایون مورگن 72 اور کین ولیمسن 71 میچز میں کپتانی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 12/05/2024 - 23:16:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :