ڈسٹرکٹ والی بال چیمپئن شپ ہری پور کے مقابلے اختتام پذیر

پیر 29 اپریل 2024 18:29

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ والی بال چیمپئن شپ ہری پور کے مقابلے اختتام پزیر ہوگئے،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اینڈ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ہری پور کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ والی بال چیمپئن شپ 2024 کا انعقاد ملٹی پرپز ہال کرٹس گراؤنڈ میں ہوا،مقابلوں میں ضلع بھر سے 32 ٹیموں نے حصہ لیا،چیمپئن شپ کا فائنل میچ ناز کلب کھلابٹ اور آزاد کلب کاگ کے درمیان کھیلا گیا جس میں کانٹے دار مقابلے کے بعد ناز کلب کھلابٹ نے میچ جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی پارلیمانی لیڈر و ایم اپی اے اکبر ایوب خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد توصیف تھے۔کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے اکبر ایوب خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ نوجوان کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آسکے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد توصیف کا کہنا تھا کہ کھیلوں کا فروغ اور ترقی ہماری اولین ترجیح ہے،کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہمارا بنیادی فریضہ ہے جس پر عمل کررہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ ضلع میں روایتی اور ثقافتی کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھا جائے۔بعد ازاں ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
وقت اشاعت : 29/04/2024 - 18:29:19