ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان،مچل مارش مقرر

بدھ 1 مئی 2024 20:05

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹار بیٹر مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ سینئر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے ٹیم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجری سے نجات حاصل کرنے والے آیشٹن ایگر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جس سے بالنگ اٹیک کو سہارا ملے گا۔

کپتان مچل مارش، ایشٹن آیگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپااس سے قبل بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 01/05/2024 - 20:05:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :