پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ

بدھ 22 مئی 2024 22:50

لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہیڈنگلے میں کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لیڈز میں صبح سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 ٹاس سے آدھا گھنٹہ قبل ہی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل 25 مئی ہفتہ کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/05/2024 - 22:50:05

متعلقہ عنوان :