انگلینڈ کے 20 سالہ کاونٹی اسپنر جوش بیکر کی اچانک موت

ہفتہ 4 مئی 2024 18:16

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) ووسٹرشائر کے 20 سالہ اسپنر جوش بیکر کی موت واقع ہوگئی۔17 برس کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے جوش نے کاو?نٹی کی جانب سے 2021 سے 47 تمام فارمیٹ کے میچز میں حصہ لیا تھا، مجموعی طور پر 70 وکٹیں ان کے نام ہوئیں، بیکر کی اچانک موت سے انگلش کرکٹ سوگوار ہے البتہ موت کی وجوہات ابھی سامنے نہیں ا?ئی ہیں۔

(جاری ہے)

ووسٹرشائر کے جاری اعلامیے میں بیکر کی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے، چیف ایگزیکٹیو ا?فیسر اور سابق انگلش اسپنرایشلے جائلز نے کہا کہ اس خبر پر ہر ایک سکتے میں ہے، ہمیں ان کی کمی شدت سے محسوس ہوگی، ہماری تمام محبتیں جوش کی فیملی اور دوستوں کے لیے ہیں۔بیکر نے رواں ہفتے کاو?نٹی کی جانب سے سمرسٹ کیخلاف سیکنڈ الیون کا میچ کھیلتے ہوئے 3 وکٹیں لی تھیں،وہ میچ میں تیسرے دن کا کھیل شروع ہونے پر نہیں پہنچے تھے،رابطے میں ناکامی پر دوست نے ان کے اپارٹمنٹ میں انھیں مردہ پایا۔
وقت اشاعت : 04/05/2024 - 18:16:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :