پاکستانی انڈر12 ٹیم نیپال چلی گئی

ہم مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں،ہماری ٹیم مضبوط ہے، یونٹ کو جیتنے کی کوشش کریں گے، کپتان کی گفتگو

ہفتہ 18 مئی 2024 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پاکستانی انڈر12 ٹیم اے۔ٹی۔ایف انڈر12 اینڈ ٹیم کمپیٹیشن ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ جنوبی ایشیا کیلئے نیپال پہنچ گئی ، جو 20 تا 24 مئی تک کھٹمنڈو نیپال میں شیڈول ہے۔ایونٹ میں پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش، بھارت، بھوٹان، مالدیپ اور سری لنکا حصہ لے رہاہے۔قومی ٹیم شایان آفریدی،ایم جنید خان، راشد علی بچانی اورمحمد عابد کپتان ہوں گے۔

(جاری ہے)

کپتان محمد عابد نے اپنی روانگی سے قبل میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کی تیاریوں اور طاقت پر اعتماد کا اظہار کیا۔کیپٹن محمد عابد نے کہا کہ ہم مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں،ہماری ٹیم مضبوط ہے، اورایونٹ کو جیتنے کی کوشش کریں گے۔اعصام الحق قریشی صدر پی ٹی ایف اور کرنل ضیا الدین سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں بہترین کارکردگی دکھانے کا مشورہ دیا۔
وقت اشاعت : 18/05/2024 - 15:30:24