دوسری انٹرلوپ پاکستان وہیل چیئرچیمپئنز لیگ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگئی

پیر 13 مئی 2024 17:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) دوسری انٹرلوپ پاکستان وہیل چیئرچیمپئنز لیگ پیر سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگئی، جو17 مئی تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

مذکورہ ایونٹمیں 6 ٹیمیں اسلام آبادسٹائلینز، ملتان کنگز پشاور لائنز، لاہورسکندر، کراچی آرچر اور کوئٹہ سٹرائیکرز ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔پاکستان چیمپئنز لیگ میں دلچسپ میچز کھیلے جائیں گے ۔ لاہور سکندرز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ایونٹ کا افتتاح پیر کوصبح 10 بجے اقبال سٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کیا گیاجبکہ افتتاحی میچ لاہور سکندرز اور کراچی آرچرز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 13/05/2024 - 17:19:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :